راولاکوٹ: پاک فوج کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں اقدامات جاری ہیں، جس کے تحت راولاکوٹ میں شہریوں کے لیے دو موبائل فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے مطابق یہ کیمپس منیر چوک اور 15 چوک پر قائم کیے گئے، جن کا مقصد شہریوں کو ان کی دہلیز پر مفت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
میڈیکل کیمپس میں ماہر طبی عملے نے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت شہریوں کا طبی معائنہ کیا، جبکہ مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ حکام کے مطابق کیمپس کے دوران 3 ہزار سے زائد مریضوں کو ادویات فراہم کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی نشست پر پولنگ جاری
مقامی شہریوں نے بروقت اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدام کو سراہا۔
راولاکوٹ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت ایسے اقدامات سے لوگوں کو سہولت ملتی ہے اور مشکل حالات میں متاثرہ افراد کی مدد ممکن ہوتی ہے۔





