صوابی کے علاقے انبار میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

استخار احمد یوسفزئی

صوابی: خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے انبار میں فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جہاں زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو مزید علاج کے لیے باچا خان ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی میت بھی ہسپتال منتقل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور میں زیر تعمیر عمارت کی دیوار گر گئی، 6 مزدور زخمی

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے میں 50 سالہ محمد صفدر شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 52 سالہ محمد ارشد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ فائرنگ کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔

پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے واقعے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top