پشاور میں زیر تعمیر عمارت کی دیوار گر گئی، 6 مزدور زخمی

کاشف عزیز

پشاور: شاہ عالم شکرپورہ کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت کی دیوار اچانک گرنے سے 6 مزدور زخمی ہو گئے، جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جہاں اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمی مزدوروں کو ملبے سے نکالا اور موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں : نئے صوبوں کی بات غیر آئینی، محسن نقوی عہدہ چھوڑ دیں، نثار کھوڑو

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مزید علاج کے لیے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا بلال احمد فیضی کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث زخمی مزدوروں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے محفوظ طریقے سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

Scroll to Top