سوات کے علاقے کبل میں کبل تھانے کے مرکزی گیٹ کے سامنے خودکش دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، جبکہ جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا آج شام تقریباً 6 بج کر 15 منٹ پر ہوا، جس میں پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے وقت علاقے میں امن کے قیام کے لیے منعقدہ امن پاسون جاری تھا، جس میں مقامی افراد شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں شہریوں اور پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوات کے کبل چوک امن مظاہرہ کے دوران بم دھماکا،8 افراد زخمی
سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دھماکے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کی حتمی تفصیلات حکام کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔





