ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات نے ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

سوات میں کبل پولیس اسٹیشن کے مین گیٹ پر ہونے والے دھماکے کو خودکش حملہ قرار دے دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 14 افراد شہید جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ڈی پی او سوات کے مطابق کبل میں مظاہرہ جاری تھا کہ اچانک تھانہ کبل کے گیٹ پر دھماکہ ہوا۔ آر پی او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کے مطابق خودکش حملہ آور پولیس کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم پولیس جوانوں نے اسے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کمپاؤنڈ میں کبل پولیس اسٹیشن، پولیس لائن کبل، سہولت مرکز سمیت دیگر اہم دفاتر قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج امن کے دشمن، افغانی خودکش حملہ آور نے کبل، سوات میں تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، متعدد افراد زخمی

موجودہ صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوات نے ضلع بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

Scroll to Top