امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

امریکی صدر کا قطر کے امیر سے رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی کوششوں پر اتفاق

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس موقع پر دونوں رہنماوں کے درمیان مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امیر قطر سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی کوششوں پر اتفاق کیا۔
خبر ایجنسی نے بتایاکہ دوران گفتگو واشنگٹن اور تہران کو مذاکرات کے ذریعے قریب لانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے ساتھ خلیج میں استحکام اور امن کیلئے مذاکرات کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

Scroll to Top