ارشد چائے والا

ارشد چائے والا کے پاسپورٹ تجدید میں تاخیر،پاسپورٹ اتھارٹی سے جواب طلب

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ نے معروف ماڈل ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ ان بلاک ہونے کے باوجود پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے پر پاسپورٹ اتھارٹی سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس عمیر مجید ملک نے کیس کا دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کرتے ہوئے استفسار کیا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود پاسپورٹ کی تجدید کیوں نہیں ہوئی۔ عدالت نے پاسپورٹ اتھارٹی کو تاخیر کی وجوہات پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

عدالت میں ارشد چائے والا کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے موقف اپنایا کہ نادرا نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر شناختی کارڈ ان بلاک کر دیا تھا، جس کے بعد 20 اگست 2025 کو پاسپورٹ تجدید کی درخواست دی گئی تھی۔ڈیلیوری کی مقررہ تاریخ 28 اگست 2025 تھی تاہم اب تک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹیکسلا بائی پاس کے قریب فائرنگ، 28 سالہ ٹک ٹاکر خاتون جاں بحق اور 12 سالہ بہن زخمی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد پاسپورٹ اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت عدالت کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top