شاعر مشرق کی توہین ناقابل برداشت: پی ٹی آئی ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ کے توہین آمیز بیان پر شدید عوامی درعمل

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم علی شاہ کی جانب سے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے بارے میں انتہائی نامناسب اور متنازع گفتگو پر سوشل میڈیا پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

بنوں میں ایک سیاسی مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نسیم علی شاہ کا کہنا تھا کہ “ایک خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا جس کا عذاب ہماری قوم اٹھا رہی ہے۔”

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پریہ سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں کہ کیا سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے کرتے اب پاکستان کی بنیادی فکری شناخت اور قیامِ پاکستان کے مقصد پر بھی سوالات اٹھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پنشن ملازم کا بنیادی آئینی حق ہے، خیرات نہیں: وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ

صارفین کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن قومی شخصیات اور نظریاتی اساس کے بارے میں ایسی گفتگو انتہائی افسوسناک ہے جہاں کارکنان اور رہنما اپنے قائدین کی پیروی میں تمام حدیں عبور کر جاتے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top