یونان میں برطانوی خاتون کے قتل کے الزام میںامریکی اہلیہ نے افغان باکسر کو گرفتار کروادیا

یونان میں برطانوی خاتون کے قتل کے الزام میں امریکی اہلیہ نے افغان باکسر کو گرفتار کروادیا

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں برطانوی امدادی کارکن ایلزبتھ جین راس کے قتل کیس میں گرفتار 26 سالہ افغان باکسر شریف احمد زئی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یونانی پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے جان بوجھ کر اور پورے ہوش و حواس میں برطانوی خاتون کو نہ صرف قتل کیا بلکہ مقتولہ کے بینک کارڈ سے 10 ہزار یورو سے زائد رقم بھی نکالی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی مرتکب ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ملزم نے قتل سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جب وہ مقتولہ کے فلیٹ پہنچا تو وہ پہلے ہی باتھ روم میں نیم بے ہوش حالت میں موجود تھیں اور جب اگلے روز دوبارہ آیا تو خاتون کو مردہ پایا تھا۔

  یہ بھی پڑھیں :  انگلینڈ نے افغانستان کرکٹ ٹیم کا بائیکاٹ کر دیا،وجہ بھی سامنے آ گئی

ملزم نے عدالت کو بتایا کہ وہاں موجود ایک نامعلوم بزرگ شخص نے لاش ٹھکانے لگانے کا مشورہ دیا جس پر لاش کو سوٹ کیس میں رکھ کر ایک متروک عمارت میں چھوڑ آیا تھا تاکہ شبہ مجھ پر نہ جائے،ملزم افغان باکر کو آج عدالت میں پیشن کئے جانے کا امکان ہے ۔

Scroll to Top