لکی مروت میں پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ، کانسٹیبل شہید، ایک زخمی

لکی سٹی چوکی کے پولیس رائڈر گشت پر مامور اہلکاروں پر پرانی پولیس لائن کے قریب نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل ساجداللہ شہید ہوئے جبکہ کانسٹیبل محمد وقاص زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان لوئر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، 10 کلو وزنی پریشر بم ناکارہ بنا دیا گیا

پولیس حکام کے مطابق علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

Scroll to Top