محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، باجوڑ، مہمند، خیبر اور کرم میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز میرکھانی میں 6 ملی میٹر جبکہ دیر اور دروش میں ایک، ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
کاکول میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔





