خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع بشمول دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، صوابی، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم، باجوڑ، مہمند اور خیبر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے منگل کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطۂ پوٹھوہار اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارانِ رحمت کی پیش گوئی کی ہےجبکہ ملک کے دیگر بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور حبس زدہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع بشمول دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مردان، صوابی، پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم، باجوڑ، مہمند اور خیبر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

پنجاب میں راولپنڈی، مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ، اٹک، چکوال اور میانوالی سمیت دیگر اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش، جبکہ مشرقی اضلاع میں کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم ساحلی علاقوں میں جزوی طور پر بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ کشمیر میں شام یا رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن،سلامتی اور خوشحالی کیلئے ہے ،وزیراعظم

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Scroll to Top