ورلڈ کپ کے لیے ابھی تک تو میں ہی کپتان ہوں، شاہین آفریدی

ابھی تک تو ورلڈ کپ کے لیے میں ہی کپتان ہوں، شاہین شاہ آفریدی

Pakistan SCO Summit 2026

قومی ٹیم کے کپتان پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ابھی تک تو میں ہی قومی ٹیم کا کپتان ہوں اور نیشنل چیمپئنز کپ سے ورلڈ کپ اسکواڈ کے انتخاب میں مدد ملے گی۔

ملتان میں نیشنل چیمپئنز کپ کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ابھی تک تو ورلڈ کپ کے لیے میں ہی کپتان ہوں اور نیشنل چیمپئنز کپ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور ورلڈ کپ اسکواڈ تشکیل دینے میں آسانی ہوگی۔

پاکستان گرینز کے کپتان شاداب خان بخار کے باعث ٹرافی رونمائی اور پریس کانفرنس میں شرکت نہ کرسکے، ان کی جگہ فہیم اشرف نے نمائندگی کی۔

نیشنل چیمپئنز کپ آج سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان گرینز، پاکستان وائٹس، پاکستان بلوز اور پاکستان گولڈ کی ٹیمیں سنگل راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔

  یہ بھی پڑھیں : پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گیا

چاروں ٹیموں کی قیادت بالترتیب شاداب خان، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان اور شاہین شاہ آفریدی کریں گے، تمام میچز ڈے نائٹ ہوں گے اور پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے،لیگ مرحلے کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست دو ٹیمیں 18 اگست کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top