میٹرو بس آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ فی الحال مؤخر کردیا گیا ہے، جس کے بعد 11 اگست سے سروس بند کرنے کا اعلان بھی مؤخر ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آج میٹرو بس سروس معمول کے مطابق چلتی رہے گی اور مسافروں کو معمول کے مطابق سفری سہولت دستیاب ہوگی۔
میٹرو بس سروس کی ممکنہ بندش کے معاملے پر ویڈا اور پی ایم ٹی اے کے درمیان جاری مذاکرات میں ڈیڈلاک ختم ہوگیا ہے۔ مذاکرات کے دوران فریقین نے بس سروس کے آپریشنز جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی، صدر مملکت نے سمریوں پر دستخط کردیے
تاہم ویڈا اور پی ایم ٹی اے کے درمیان فیول سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
فریقین کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں فی الحال میٹرو بس آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے، تاہم سروس کے مستقبل کے حوالے سے دیگر معاملات پر بات چیت جاری رہے گی۔





