عمران خان اور بشری بی بی ملاقات

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی۔

ملاقات کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، جس کے بعد دونوں کو ان کے متعلقہ سیلز میں واپس منتقل کر دیا گیا۔

اس ملاقات سے قبل بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی اور بھابھی نے بھی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایزی پیسہ نے نئے یا اضافی چارجز کی تردید کر دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات بھی تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی جس میں بشریٰ بی بی کی صحت، جیل کے احوال اور قانونی معاملات پر تفصیلی مشاورت کی گئی جس کے بعد ان کے اہلخانہ جیل سے روانہ ہو گئے۔

Scroll to Top