امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پرواز کی اچانک تبدیلی کے معاملے پر انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرواز کی تبدیلی کے دوران سیکرٹ سروس کی ہدایات پر عمل کر رہا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ جس طیارے میں سفر کیازیادہ خطرہ لاحق ہو سکتا تھا، مجھے ایران پر بھروسہ نہیں ہے، اس لئے خفیہ اداروں کی ہدایت پر عمل کیا ۔
اس سے پہلےامریکی اخبار نے گزشتہ ماہ نیٹو اجلاس کے بعد امریکی صدر کی ترکیے سے نکلنے کی حیران کن رپورٹ جاری کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرنےکا دعویٰ کردیا
امریکی اخبار نے انکشاف کیا تھاکہ ڈونلڈ ٹرمپ ٹی وی کیمروں کے سامنے ایئر فورس ون میں سوار ہوئے لیکن بعد میں خفیہ طریقے سے انہیں کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے دوسرے فوجی طیارے میں منتقل کیا گیا، جو انہیں برطانیہ تک لے گیا۔





