امریکی صدرنے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کا دعویٰ کردیا

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرنےکا دعویٰ کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ہماری ناکہ بندی ناقابل تسخیر رہی ہے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت آبنائے ہرمز کا کنٹرول صرف امریکی بحریہ کے پاس ہے، ٹرمپ کے مطابق ہماری ناکہ بندی ناقابل تسخیر رہی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ فولادی دیوار کی مانند ہے اور ہم صرف ان لوگوں کو داخل ہونے دیتے ہیں جنہیں ہم اجازت دینا چاہتے ہیں، صورتحال کچھ پیچیدہ ہے کیونکہ ایران کبھی کبھار آبی گزرگاہ میں بارودی سرنگیں بچھا دیتا ہے، ہم ان بارودی سرنگوں کا سراغ لگا لیتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا ایران پر فوری حملہ مؤخر کرنے کا اعلان

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں کچھ بتانے سے انکار کر دیا تاہم کہا امریکہ ایران کے خلاف کارروائی تیز کرسکتا ہے، امریکہ ایران سے پہنچائے گئے نقصانات کا ہرجانہ طلب کرنے جا رہا ہے۔

Scroll to Top