عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو پَر لگ گئے، اب کتنا اضافہ ہوا؟

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو پَر لگ گئے، اب کتنا اضافہ ہوا؟

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو پَر لگ گئے، جس کے ساتھ ہی تیل کی قیمتیں 90 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 72 سینٹس اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 89.63 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی،اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی 71 سینٹس  کا اضافہ ہوا اور یہ 83.91 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

غیر ملکی نیو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں اہم بینچ مارک منگل کے روز بھی ایک ڈالر سے زائد اضافے کے ساتھ بند ہوئے، جو 31 جولائی کے بعد ان کی بلند ترین اختتامی سطح تھی۔

 یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونے نے ایک بار پھر نئی بلندی چھو لی

تیل کی قیمتوں میں اضافہ پیر کے روز تقریباً 5 فیصد اضافے کے بعد بھی جاری رہا، یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی توقعات کمزور پڑ رہی ہیں۔

Scroll to Top