محکمہ لیبر خیبرپختونخوا میں افسران کے تبادلے و تعیناتیاں، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ لیبر خیبرپختونخوا میں افسران کے تبادلے و تعیناتیاں، نوٹیفکیشن جاری

محمد اعجاز آفریدی
حکومتِ خیبرپختونخوا کے محکمہ لیبر نے ورکرز ویلفیئر بورڈکے مختلف اعلیٰ افسران کے تبادلو ں اور اضافی ذمہ داریوں کے حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر فنانس محمد ابرار حسین کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر زونل آفس بنوں تعینات کر دیا گیا ہے،یہ آسامی ڈاکٹر محمد بلال کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فریدہ بی بی کو اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر ایجوکیشن ورکرز ویلفیئر بورڈکے عہدے کا لک آفٹر چارج (نگران چارج) سونپ دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت کاافغان مہاجرین کی خالی کردہ زمینوں سے متعلق بڑا فیصلہ

جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محمد علی کو ان کے اپنے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ڈائریکٹر فنانس ورکرز ویلفیئر بورڈکا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔

 

Scroll to Top