کاشف عزیز
صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے چمکنی میں ایک انوکھا اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکی نے مبینہ طور پر شادی سے انکار کرنے پر اپنے دوست پر تیزاب پھینک دیا اور اس کے بعد فائرنگ بھی کر دی۔
تھانہ چمکنی میں درج ایف آئی آر کے مطابق 26 سالہ متاثرہ نوجوان صدیق اللہ کے ایک لڑکی کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے۔ تاہم جب صدیق اللہ نے شادی سے انکار کیا تو لڑکی نے طیش میں آ کر اس پر تیزاب پھینک دیا اور ساتھ ہی فائرنگ کر دی۔
یہ بھی پڑھیں : ویٹرنری اسسٹنٹ کی 141 آسامیوں پر صرف 102 امیدوارکامیاب، حکام مشکل میں پڑگئے
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
متاثرہ لڑکا لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہےاور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔





