پاسداران انقلاب کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم

پاسداران انقلاب کو اپنی جنگی صلاحیتیں مزید بڑھانے کا حکم

پاسداران انقلاب کو دشمن پر حملوں کی صلاحیت مزید بڑھانے کا حکم دیدیا گیا ،نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت ایران کے پاسداران انقلاب کو دشمن کی سرزمین پر حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی نے حکم دیا ہے کہ پاسداران انقلاب اپنی صلاحیت اس قدر بڑھائیں کہ ملکی سرحدوں سے جارحانہ آپریشنز کو دشمن کی زمین تک انجام دیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا جنگی بجٹ ایران کے دفاعی بجٹ سے 100 گنا زیادہ ہے مگر دشمن کے تمام 14 مقاصد ناکامی سے دوچار کئے گئے ہیں۔

کسی دشمن ملک کا نام لئے بغیر پاسداران انقلاب کے سینئر مشیر نے کہا ایران کو اس قابل ہونا چاہئے کہ وہ جنگ دشمن کے علاقے تک لے جاسکے اور جارحانہ ڈاکٹرائن کی یہ خصوصیت پوری ہونی چاہئے۔

 یہ بھی پڑھیں:  ایرانی عوام کے حوصلے اور عزم نے دشمن کے ارادے ناکام بنادیئے، ایرانی صدر پزشکیان

ایرانی پاسداران سے کہا گیا ہے کہ وہ اس صلاحیت کو حاصل کریں تاکہ جب ضرورت ہو اسے انجام دیا جاسکے۔

Scroll to Top