ماضی کے طعنے غائب، نیا گٹھ جوڑ تیار, ‘ڈیزل’ کہنے والے بلاول کو اچانک فضل الرحمان کیوں عزیز ہو گئے؟

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیانات اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اچانک تعریفوں نے ملکی سیاست میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

 سیاسی حلقوں اور ناقدین کی جانب سے بلاول بھٹو کے اس یوٹرن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اسے اصولوں کی سیاست کے بجائے ذاتی و سیاسی مفادات کے تحفظ کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

 ماضی میں جلسوں کے دوران مولانا فضل الرحمان کو ‘ڈیزل’ کے طعنے دینے والے بلاول بھٹو کا آج انہیں ‘مثبت سیاست دان’ قرار دینا محض اتفاق نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے سیاسی جوڑ توڑ کا حصہ ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس اچانک قربت کے پیچھے نئے صوبوں کے قیام کی بڑھتی ہوئی بازگشت اور کڑے احتساب کا خوف کارفرما ہے۔

 پیپلز پارٹی کی قیادت کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ اگر ملک میں نئے صوبوں کی تشکیل کا عمل آگے بڑھتا ہے تو سندھ میں وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ کے دورِ حکومت کے 15 کھرب روپے کے مالی بے ضابطگیوں اور لوٹ مار کا کچا چٹھا کھل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اروبوں روپے تشہیر پر لُٹا دیے، ویکسین غائب، کراچی ’کتا مار مہم‘ پر بلاول کی گڈ گورننس کا پول کھل گیا، معروف اینکر جاوید چوہدری کا انکشاف

 دوسری جانب فضل الرحمان اور ان کے خاندان کی بے نامی جائیدادوں اور اثاثہ جات پر بھی احتساب کی تلوار لٹک رہی ہے، جس کے باعث دونوں رہنما ایک دوسرے کا سہارا لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو نئے صوبوں کی تحریک روکنے کے لیے مولانا فضل الرحمان کی سیاسی لاٹھی درکار ہے جبکہ اس گٹھ جوڑ کے بدلے ممکنہ گورنر راج سے بچنے کے لیے دہشت گردوں کے معاملے پر بھی نرمی کی وکالت کی جا رہی ہے۔

عوامی حلقوں  نے بلاول بھٹو کے دوہرے معیار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے والد آصف علی زرداری کے لیے تاحیات استثنیٰ لینے، جوڈیشل کمیشن کی رکنیت حاصل کرنے اور صدر سے لے کر گورنرز تک تمام بڑے عہدوں کے ثمرات سمیٹنے کے بعد اب جب اقتدار اور کرپشن پر آنچ آئی ہے تو انہیں سسٹم بھی برا لگنے لگا ہے اور ماضی کے حریف بھی عزیز ہو گئے ہیں۔

Scroll to Top