کاشف الدین سید
افغان مہاجرین کے غیر قانونی دستاویزات کی تصدیق کرنے پر صوبے کے 14 ہزار سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھر میں مہاجرین کے لیے غیر قانونی طور پر سرکاری دستاویزات کی تصدیق کرنے والے سرکاری ملازمین، جن کا تعلق مختلف محکموں سے ہے اور گریڈ 17 سے اوپر کے افسران ہیں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف دین بہار کالونی اور عید گاہ کالونی میں گھر گھر آپریشن کے دوران درجنوں کوچیان مہاجرین کو گرفتار کر کے پاکستان سے ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کامیاب آئیڈیازپرہرنوجوان کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا،حکومت کا بڑا اعلان
پشاور میں کوچیان قبیلے سے تعلق رکھنے والے بعض مہاجرین کی جانب سے قومی شناختی کارڈ بنانے کے الزامات میں گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔





