پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور پاکستان میں امریکی سفارتی مشن نے پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی ہے ۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام کے بعد اسے تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں امریکہ بھی شامل تھا۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق نیٹلی اے بیکر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 80 برسوں میں پاکستان اور امریکہ کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی جانب سے یوم آزادی پر پاکستانیوں کو دلی مبارکباد
امریکی ناظم الامور نے کہا کہ یومِ آزادی منانے والے تمام پاکستانیوں اور پاکستان کے دوستوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستانی عوام کے لیے امن، خوشی اور خوشحالی کی نیک تمنائیں ہیں۔





