پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر میں جشنِ آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی سے کشمیر اور گوادر سے گلگت بلتستان تک شہر شہر، گلی گلی سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے جبکہ عوام وطنِ عزیز کی محبت اور قومی جذبے سے سرشار نظر آ رہے ہیں۔
یومِ آزادی کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں عمارتوں، بازاروں، شاہراہوں اور گھروں کو سبز ہلالی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں سمیت ہر طبقے کے افراد جشنِ آزادی کی خوشیوں میں بھرپور انداز میں شریک ہیں۔
ملک بھر میں قومی پرچم لہرانے، ملی نغموں اور مختلف تقریبات کے ذریعے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ عوام میں یومِ آزادی کے حوالے سے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
پختون ڈیجیٹل کی جانب سے پوری قوم کو جشنِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے، پختون ڈیجیٹل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
پاکستان ہماری آن، ہماری جان اور ہماری شان ہے۔ پاکستان زندہ باد!





