سوات کے علاقے منگلور شالدرہ کے مقام پر فیلڈر گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت فیلڈر گاڑی میں خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد سوار تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: نادرن بائی پاس پرٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد زخمی
ریسکیو حکام کے مطابق 4 شدید زخمیوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے سنٹرل ہسپتال سیدو منتقل کر دیا گیا جبکہ 3 بچوں کو مقامی گاڑی کے ذریعے منگلور ہسپتال منتقل کیا گیا۔





