پشاور، حیاب آباد میڈیکل کمپلیکس کی سٹاف نرس سے متعلق افسوسناک خبر

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کی اسٹاف نرس کی مبینہ خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 13 اگست کی دوپہر حیات آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں 28 سے 29 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔

پولیس کو واقعے کی اطلاع چوکی صنعتی کے اے ایس آئی ارشد خان نے دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے خیبر میڈیکل کالج منتقل کردیا۔

متوفیہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں اسٹاف نرس کے طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں۔

نرسنگ نگران معاذ خان کے مطابق واقعے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، اہل خانہ کی جانب سے بھی کوئی حتمی وجہ سامنے نہیں آئی جبکہ ذاتی یا خاندانی مسائل کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دستیاب معلومات کی بنیاد پر واقعے میں ہسپتال کا کوئی کردار سامنے نہیں آیا، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حتمی وجہ کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

Scroll to Top