ایران نے امریکی کیساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی خبروں پر وضاحت کردی، ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عفاقچی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ثالث ممالک پاکستان اور قطر ایران کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں لیکن امریکہ کیساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں : بہت جلد میں آبنائے ہرمز کو امریکہ کا علاقہ ڈکلیئر کروں گا :،امریکی صدر کا بڑا اعلان
ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پیغامات کے تبادلے کا یہ مطلب نہیں کہ مذاکرات ہو رہے ہیں، ابھی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔
دوسری جانب ایرانی کے نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران پر سخت معاشی دباؤ ڈالنے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ تہران کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کیا جاسکے۔





