خیبرپختونخوا میں آج بارش کہاں کہاں ہوگی؟ رپورٹ آگئی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے اہم پیشگوئی  کرتے ہوئے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کردیا ۔
اسلام آباد ، پشاور سمیت ملک کے مختکلف علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، اب خیبر پختونخوا میں آج بھی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، مسلسل بارشوں کے بعد گرمی کی شدت میں بھی کمی آگئی ہے ۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ بارشوں کے باعث حساس پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ مردان اور صوابی کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے نے دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا مزید بتانا ہے کہ خیبر پختونخوا  کے مطابق آج  چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے، اس دوران مردان، صوابی، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، مہمند اور کرم میں بھی بارش متوقع ہے ۔

Scroll to Top