جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں آج کرفیو نافذ

نور علی وزیر

جنوبی وزیرستان اپر: سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر تحصیل سرویکئی میں آج 17 اگست کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔

حکام کے مطابق کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، جبکہ متعلقہ حدود میں تمام بازار اور مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔

حکام نے سرویکئی مولا خان سرائے نیو رغزئی تا چگملائی اور سرویکئی مولا خان سرائے تا بروند کے راستوں پر داخلہ بھی سختی سے ممنوع قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان میں فائرنگ، ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی

انتظامیہ کے مطابق صرف ہنگامی صورتحال میں پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت سے ان راستوں پر سفر کی اجازت ہوگی۔ مسافروں کو شناختی کارڈ اور ضروری کاغذات بھی جمع کروانا ہوں گے۔

کرفیو کے دوران صرف منظور شدہ ہنگامی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔ سکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی گاڑی 50 میٹر پہلے روکنے اور تمام افراد کو گاڑی سے اترنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ فرد پر عائد ہوگی۔

Scroll to Top