پاکستان کی خواتین کی نیٹ بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین چیمپیئن شپ جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔
پاکستان کی خواتین کی نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں ہونے والی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 میں تھائی لینڈ کو 50-55 سے شکست دے کر پلیٹ ڈویژن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان نے اگلے ایشین نیٹ بال چمپئن شپ کپ ڈویژن کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے جو 2028 میں سنگاپور میں ہوگا،ٹیم کی طرف سے صبا نور انور، مایا، لیا رضا شاہ، حنا چودھری، سرینا نسیم، جسمین، فرح ، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔
پاکستان ٹیم نے پورے میچ کے دوران بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار فتح اپنے نام کی۔
یہ بھی پڑھیں : ساجد خان کی جادوئی باؤلنگ، دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
قومی ٹیم کی اس شاندار کامیابی پر ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور کھلاڑیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔





