مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات کے لیے مقرر کردہ 60 روز کی ڈیڈ لائن ختم

امریکہ اور ایران مذاکرات کا معاملہ،اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی 60 روز کی ڈیڈ لائن ختم

Pakistan SCO Summit 2026

امریکہ اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت مذاکرات کے لیے مقرر کردہ  60 روز کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی تاہم دونوں ممالک کے درمیان بات چیت شروع نہ ہوسکی، امریکی حکام کے مطابق مذاکرات کیلئے پاکستان اور قطر کی کوششیں اب بھی جاری ہیں ۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت میں 60 روز کی مدت پابندیوں کے خاتمے اور جوہری معاملے پر مذاکرات کے لیے مقرر کی گئی تھی، تاہم امرہکا کی جانب سے یادداشت کی خلاف ورزی کے باعث مذاکرات شروع ہی نہیں ہوسکے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری ہیں اور ان کے علاوہ کوئی اور ثالث موجود نہیں

دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھولنے کو امریکہ کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد سے مشروط کردیا ہے۔

دریں اثنا ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران وقار اور طاقت کے ساتھ امریکہ کے ساتھ امن کی مفاہمتی یادداشت تک پہنچا تھا اور معاہدہ طے کرتے وقت علی خامنہ ای کے وضع کردہ اصولوں کو مدنظر رکھا گیا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top