مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت پر واضح طور پر ظاہر ہونے لگے ہیں، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور برطانوی خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔
مارکیٹ رپورٹس کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ کروڈ) کی قیمت میں 1.9 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 90.42 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
تیل کی مارکیٹ کے تازہ ترین نرخ کے مطابق برطانوی خام تیل یعنی برینٹ کروڈ 1.9 ڈالر اضافے کے بعد 90.42 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امن مذاکرات میں عدم پیش رفت کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
امریکی خام تیل: 1.57 ڈالر اضافے کے بعد 84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکا ہے، قیمت میں نمایاں طور پر 7 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 95 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔





