سونے کی قیمتیں آج بھی برقرار، چاندی مزید سستی ہوگئی

Pakistan SCO Summit 2026

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں، تاہم چاندی کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 61 ہزار 936 روپے پر برقرار رہی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 96 ہزار 35 روپے پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 43 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 6 ہزار 986 روپے فی تولہ ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی اور فی اونس سونا 4 ہزار 395 ڈالر پر برقرار رہا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top