اسلام آباد: آج سپریم کورٹ نے عمران خان کے شفا انٹرنیشنل اسپتال سے طبی معائنے کا حکم دیا، جسے ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ مؤقف کے مطابق سہیل آفریدی اور بعض دیگر پی ٹی آئی رہنما اسی معاملے کو بنیاد بنا کر 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب احتجاج کی تیاری کر رہے تھے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اس مؤقف میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے لیے پیش کی جانے والی بنیادی وجہ ہی ختم ہوگئی، جس کے باعث تحریک انصاف کے احتجاج کی کال پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے طبی معائنے کا حکم، پی ٹی آئی میڈیا نے ہسپتال منتقلی کا ڈراما بنا دیا
اسی تناظر میں پی ٹی آئی سے وابستہ بعض میڈیا حلقوں کی جانب سے عمران خان کی مستقل اسپتال منتقلی سے متعلق کیے جانے والے دعووں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور انہیں “میڈیا ڈراما” قرار دیا جا رہا ہے۔
مؤقف میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے بروقت فیصلے نے تحریک انصاف کے احتجاج کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے، جبکہ اب احتجاج کے لیے عوامی حمایت حاصل کرنا تحریک انصاف کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔





