پشین میں ایف سی نارتھ اور پولیس کا بڑا آپریشن: منشیات کی فیکٹری مسمار،26 کروڑ روپے سے زائد کی افیڈرین برآمد و تلف

ایف سی نارتھ اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کے ضلع پشین میں منشیات تیار کرنے والی بڑی فیکٹری کو مسمار کرتے ہوئےکروڑوں روپے مالیت کا زہریلا مواد موقع پر ہی جلا کر تلف کر دیا۔

ایف سی نارتھ، پولیس اور کوئٹہ سکاؤٹس کی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر ضلع پشین کے علاقے یارو کی اسٹیشن کالونی میں کامیاب آپریشن کیا۔ اس دوران آئس اور شیشہ جیسی مہلک منشیات بنانے والی فیکٹری کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی گئی۔

آپریشن کے دوران فیکٹری سے 33 ہزار 600 کلوگرام افیڈرین (امان) برآمد کی گئی، جس کی عالمی مارکیٹ میں تخمینہ شدہ قیمت 26 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔ تمام برآمد شدہ مواد کو پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی موجودگی میں موقع پر ہی آگ لگا کر تباہ کر دیا گیا۔

منشیات کی دوبارہ تیاری کی روک تھام کے لیے فیکٹری کی عمارت کو بھی ایکسکیویٹر کی مدد سے مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن ردالفتنہ 3، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشت گرد جہنم واصل

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علاقے کو منشیات کے زہر سے پاک کرنے کے لیے اس طرح کے بلاامتیاز آپریشنز جاری رہیں گے۔

Scroll to Top