پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بارپھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق 19 اگست کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 34 پیسے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 54 پیسے مقرر کر دی گئی ہے ۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 27 پیسے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 395 روپے 69 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔

قیمتوں میں کیے گئے اس اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

Scroll to Top