شاہین شاہ آفریدی کی ہیٹ ٹرک سمیت تباہ کن بولنگ کی بدولت پاکستان گولڈ نےچیمپئنز کپ ون ڈےکرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں پاکستان گرینز کو 101رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز کپ ون ڈےکرکٹ ٹورنامنٹ فائنل میں پاکستان گولڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوور میں 340 رنز بنائے ۔
سعد خان اور شامل حسین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچریاں سکور کیں، سعد خان نے 112 اور شامل حسین نے 111 رنز 93 کی اننگز کھیلی ۔
پاکستان گرینز کی جانب سے فہیم اشرف، شاداب خان اور نسیم شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
مقررہ ہدف کے تعاقب میں پاکستان گرینز کی ٹیم شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے سبب 38ویں اوور میں 239 رنز پر ڈھیرہوگئی، شاہین شاہ آفریدی نے 36 رنز دیکر 7 وکٹیں حاصل کرکے کپتانی کا حق ادا کیا اور ٹرافی اپنے نام کرلی ۔
سعد بیگ نے 67 اور عمیر یوسف نے 44رنز بنائے۔
پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین آفریدی نے ہیٹ ٹرک سمیت 36رنز کے عوض 7 کھلاڑی آؤٹ کیے، رضا اللہ، مبصر خان اور فیصل اکرم نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔





