سینیٹر عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی، ان کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں والد چوہدری شیر علی، بھائیوں، قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کی اہلیہ صائمہ طارق جنجوعہ کا تعلق ہری پور کے ایک غیر سیاسی خاندان سے ہے اور وہ الیکشن کمیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر لاء کے عہدے پر کام کر رہی ہیں۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی کی پہلی اہلیہ فاطمہ 2021 میں انتقال کر گئی تھیں۔ وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : 3 رکنی بینچ کا فیصلہ تاریخی، مارچ برقرار ہے، شفیع جان

دوسری شادی کے بعد عابد شیر علی نے اپنی نئی ازدواجی زندگی کا آغاز کردیا ہے۔ شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے سینیٹر عابد شیر علی کو نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top