شہزاد نوید
سوات تحصیل چارباغ کے علاقے گلی باغ میں قائم پیتھام سب جیل میں زیر حراست قیدیوں نے احتجاج کے دوران پولیس ٹیم پر اچانک حملہ کر دیاجس کے نتیجے میں 3 جیل پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
سوات پولیس کے ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں میں امیر اللہ (ساکن شانگلہ)، شاکر اللہ (ساکن باجوڑ) اور توصیف الرحمان (ساکن فتح پور) شامل ہیں۔
واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو علاج کے لیے سنٹرل ہسپتال (سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال) منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق تمام اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے شعبہ صحت میں اربوں کی کرپشن: اے این پی کے سنگین الزامات
واقعے کے بعد سب جیل کی سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے اضافی پولیس نفری تعینات کر دی گئی ہےجبکہ پولیس حکام نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





