وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہوگا۔
سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ عمران خان کا علاج سرکاری اسپتال میں نہ ہو تو شفا انٹرنیشنل اسپتال بھیجیں گے، بانی پی ٹی آئی کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ بھی ہوسکتا ہے۔
طارق فضل چوہدری نے کہاکہ پہلے بھی ایوان میں کہا تھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کریں گے، سپریم کورٹ سے رجوع صرف اس لیے کیا تھاکہ وضاحت مل جائے کہ یہ فیصلہ صرف ایک قیدی کے لیے ہے یا ملک کے تمام دیگر قیدیوں کیلئے بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں اعلیٰ افسران کے تبادلے، نوٹیفکیشن جاری





