ایک ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 2.5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق اس اضافے کے بعد 13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 22 ارب 50 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ہفتے کے اختتام پر مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 17 ارب 8 کروڑ 19 لاکھ ڈالر ہوگئے، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 5 ارب 42 کروڑ 42 لاکھ ڈالر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیاد پر 25 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔





