اولین ترجیح شفا ہسپتال ہی تھی لیکن متبادل تیاری رکھی جاتی ہے، طارق فضل چودھری

اولین ترجیح شفا ہسپتال ہی تھی لیکن متبادل تیاری رکھی جاتی ہے، طارق فضل چودھری

وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ جکومت کی اولین ترجیح شفا انٹرنیشنل ہسپتال ہی تھی لیکن ہائی پروفائل شخصیت کے لیے متبادل تیاری رکھی جاتی ہے،یہ فیصلہ اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس نے کیا تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پمز منتقلی کا فیصلہ کل رات اُن کے اڈیالہ جیل سے روانہ ہونے کے بعد سکیورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ یہ فیصلہ اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس نے کیا تھا، اگر سکیورٹی کے ضامن ادارے ذمہ داری اٹھانے سے انکار کر دیں تو ان کی بات سننی پڑتی ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا مزید کہنا تھاکہ انہیں معلوم نہیں کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کو پمز ہسپتال کیوں نہیں لایا گیا لیکن ایسا کرنا سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا

Scroll to Top