ترکیے نے اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

ترکیے نے اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

ترکیے نے غزہ امدادی فلوٹیلا روکنے کے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس کا مطالبہ کردیا۔

ترک  نیوز ایجنسی کے مطابق ترکیے کے وزیر انصاف اکِن گورلیک نے کہا ہے کہ ترکیے نے غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ پر سوار کارکنوں پر حملے کے مقدمے کے سلسلے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو  کے خلاف بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی باضابطہ درخواست کی ہے۔

ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’این سوشل‘‘  پر جاری ایک بیان میں وزیر انصاف نے کہا کہ بین الاقوامی پانیوں میں پیش آنے والے اس واقعے کے حوالے سے استنبول کی 11ویں ہائی کرمنل کورٹ میں نیتن یاہو اور افیک ماسکووچ  سمیت 35 ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 14 جولائی 2026 کو نیتن یاہو اور ماسکووچ کے خلاف نسل کشی کے الزامات پر جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری کے بعد وزارتِ انصاف نے وزارتِ داخلہ سے درخواست کی ہے کہ ان دونوں ملزمان کے خلاف انٹرپول کے ریڈ نوٹس کے حصول کے لیے کارروائی کی جائے۔ وزیر انصاف نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ دستاویزات وزارتِ خارجہ کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔

Scroll to Top