محمد اعجاز آفریدی
خیبر پختونخوا حکومت کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ( ایچ آر ایم )نے مختلف محکموں میں تعینات پی ایم ایس گریڈ 18 کے چار افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ ایچ آر ایم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر پختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر گوہر علی کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری بشیر احمد دوم کا تبادلہ کر کے ان کی خدمات ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کے طور پر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
ایک اور اعلامیے کے مطابق چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں بطور ڈپٹی سیکرٹری خدمات انجام دینے والے حامد خان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور ان کی خدمات مزید تعیناتی کے لیے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے سپرد کی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں محکمہ اطلاعات کی ڈپٹی سیکرٹری بینش اقبال کا تبادلہ کر کے انہیں محکمہ خزانہ میں ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے طبی معائنےسے متعلق عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد کیا گیا، عطاء اللہ تارڑ
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد سیکشن آفیسر سروسز ون صابر امین کے دستخط سے تمام نوٹیفکیشنز جاری کر دیے گئے ہیں۔





