خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں انٹرٹیک پروگرامز کے اجرا کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری سکولوں میں طلبہ کو جدید ٹیکنیکل تعلیم اور مہارتیں فراہم کرنے کے لیے انٹر-ٹیک پروگرامز شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ تعلیم کے مراسلے کے مطابق صوبے کے 10 اضلاع کے 20 سرکاری سکولوں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ اس مقصد کے لیے نجی اداروں سے معاہدے کیے جائیں گے۔

مراسلے میں بنوں کے ضلعی افسران کو 24 اگست تک گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول لالوزئی اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اسماعیل خیل کا مطلوبہ ڈیٹا جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم نے انٹر-ٹیک پروگرامز کے اجرا کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن پرووائیڈرز (TEPs) کو بھی شامل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سکول سے باہر بچوں کو تعلیم دلانے کیلئے بڑا منصوبہ، اہم فیصلہ

انٹر-ٹیک پروگرام کے تحت سرکاری سکولوں کے طلبہ کو جدید ٹیکنیکل مہارتوں کی تربیت فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ عملی اور فنی صلاحیتوں سے بھی آراستہ کرنا ہے۔

Scroll to Top