اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی اے) میں گریڈ 5 سے 14 تک کی 351 خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مختلف عہدوں کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
اعلان کے مطابق خالی آسامیوں میں کانسٹیبل ڈرائیور (بی پی ایس-05) کی 64، کانسٹیبل (بی پی ایس-05) کی 174، اسسٹنٹ سب انسپکٹر (بی پی ایس-09) کی 36، اپر ڈویژن کلرک (بی پی ایس-11) کی 6، اسٹینو ٹائپسٹ (بی پی ایس-14) کی 8، ٹیکنیکل اسسٹنٹ (بی پی ایس-14) کی 15 اور سب انسپکٹر (بی پی ایس-14) کی 48 نشستیں شامل ہیں۔
تعلیمی قابلیت کیا ہوگی؟
مختلف آسامیوں کے لیے تعلیمی قابلیت بھی الگ الگ مقرر کی گئی ہے، جس میں میٹرک، انٹرمیڈیٹ، بیچلرز ڈگری اور کمپیوٹر یا آئی ٹی سے متعلقہ ڈگریاں شامل ہیں۔ ہر پوسٹ کے لیے مطلوبہ تعلیمی اہلیت مختلف ہوگی۔
عمر اور جسمانی معیار
تمام مذکورہ آسامیوں کے لیے امیدواروں کی عمر 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے۔
کانسٹیبل، کانسٹیبل ڈرائیور، سب انسپکٹر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدوں کے لیے امیدواروں کو مقررہ جسمانی معیار پر پورا اترنے کے ساتھ دوڑ کا ٹیسٹ بھی دینا ہوگا۔
مرد امیدواروں کے لیے 1.6 کلومیٹر دوڑ 7 منٹ جبکہ خواتین امیدواروں کے لیے یہی فاصلہ 10 منٹ میں مکمل کرنا لازمی ہوگا۔
درخواست کیسے جمع کرائی جائے؟
امیدوار اپنی درخواستیں National Police Foundation – Testing & Assessment Service (NPFTAS) کے آن لائن ریکروٹمنٹ پورٹل کے ذریعے جمع کراسکتے ہیں۔
ہر پوسٹ کے لیے 2,000 روپے درخواست فیس مقرر کی گئی ہے۔ ایک سے زیادہ آسامیوں کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کو ہر پوسٹ کے لیے الگ درخواست اور فیس جمع کرانا ہوگی۔
درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے، اس لیے امیدواروں کو مقررہ تاریخ سے پہلے اپنی درخواستیں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
*نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں 351 آسامیوں کا اعلان*
*📌 خالی آسامیوں کی تفصیل:*
• سب انسپکٹر (BS-14) — 48 آسامیاں
• ٹیکنیکل اسسٹنٹ (BS-14) — 15 آسامیاں
• سٹینو ٹائپسٹ (BS-14) — 8 آسامیاں
• اپر ڈویژن کلرک UDC (BS-11) — 6 آسامیاں
• اسسٹنٹ سب انسپکٹر (BS-09) — 36… pic.twitter.com/Nf5GaEYid2— DTE PUNJAB DSD (@DsdDte) August 23, 2026





