گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک

گنی میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 30 افراد ہلاک، متعدد زخمی

 گنی کے دارالحکومت کوناکری میں لینڈ فل سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 30 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

گنی حکام کے مطابق رات بھر ہونے والی شدید بارش کے باعث کچرے کا بہت بڑا ڈھیر اچانک منہدم ہو گیا، ملبے نے قریب موجود خیموں اور جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکومتی بیان کے مطابق حادثے میں 6 افراد شدید زخمی جبکہ 16 دیگر معمولی زخمی ہوئے ہیں، جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ اتنی شدید تھی کہ اس کے نتیجے میں ایک رہائشی عمارت بھی ملبے تلے دب گئی، جبکہ آس پاس موجود کچی آبادیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

Scroll to Top