ہاکی ورلڈ کپ میں ارجنٹینا نے بھارت کو 3-5 سے شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کردیا

ہاکی ورلڈ کپ میں ارجنٹینا نے بھارت کو 3-5 سے شکست دے کر میگا ایونٹ سے باہر کردیا

 ارجنٹینا نے بھارت کو ہاکی ورلڈ کپ سے باہر کردیا، ارجنٹینا نے دوسرے راؤنڈ کے اہم پول میچ میں 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔

ارجنٹینا نے میچ کے آغاز ہی سے بھارتی دفاع پر دباؤ برقرار رکھا، اور پہلے ہی منٹ میں گول کرکے ارجنٹینا نے برتری دلائی جبکہ چھٹے منٹ میں نیکولس ڈیلا ٹورے نے پینلٹی کارنر پر دوسرا گول کردیا۔

بھارت کی جانب سے سکھجیت سنگھ نے 10ویں منٹ میں گول کرکے خسارہ کم کیا، تاہم ارجنٹینا نے دباؤ برقرار رکھا، ٹامس ڈومین نے 33ویں اور 45ویں منٹ میں گول کرکے ارجنٹینا کی برتری 1-4 کردی۔

53ویں منٹ میں لوکاس توسکانی نے ارجنٹینا کا پانچواں گول داغ دیا۔ بھارت نے آخری لمحات میں واپسی کی کوشش کی، سکھجیت سنگھ نے 58ویں منٹ میں اپنا دوسرا گول کیا جبکہ ہاردک سنگھ نے 59ویں منٹ میں پینلٹی اسٹروک پر گول کرکے اسکور 3-5 کردیا اور بھارتی ٹیم شکست سے نہ بچ سکی۔

Scroll to Top