پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری،قومی ٹیم نے انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی

پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری،قومی ٹیم نے انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی

کھیلوں کے میدانوں میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، قومی ٹیم نے انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں الجزائر کو شکست دیکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی  کرتے ہوئے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی ۔ 

پاکستان نے  انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپئن شپ میں الجزائر کے خلاف 17-25  ، 17-25 اور 17-25  سے کامیابی سمیٹی، پاکستان نے الجزائر کو 0-3 سے شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی۔

الجزائر کے خلاف پاکستان نے اٹیک سے37 پوائنٹس،  بلاک سے 11 پوائنٹس حاصل کیے۔ پاکستان نے سروس سے 4 پوائنٹس حاصل کیے، الجزائر کی جانب سے 2 پوائنٹس بنائے گئے۔

الجزائر کے خلاف پاکستان کو حریف کی غلطیوں سے 23 پوائنٹس ملے، پاکستان کی جانب سے فہد 20 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں اسکورر  رہے، فہد نے الجزائر کے خلاف اٹیک سے 16 اور بلاک سے 4 پوائنٹس حاصل کیے۔

Scroll to Top